ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / سعودی پولیس اہلکار نے معمر خاتون کو گود میں اٹھا کر حج کرایا

سعودی پولیس اہلکار نے معمر خاتون کو گود میں اٹھا کر حج کرایا

Thu, 15 Sep 2016 17:20:32    S.O. News Service

ریاض ، 15؍ستمبر(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا )سعودی عرب کی پولیس اور امن وامان کے قیام کے ذمہ دار سیکیورٹی اداروں کے اہلکاروں کی طرف سے جہاں حجاج کرام کی سلامتی کے لیے چوبیس گھنٹے خدمات انجام دی جا رہی ہیں وہیں یہ اہلکار فریضہ حج کی ادائی میں مصروف عمر رسیدہ اور معذور افراد کی خصوصی طور پر مدد بھی کر رہے ہیں۔سیکیورٹی حکام کی حجاج کرام سے اخلاص ومحبت کی تازہ مثال ایک ویڈیو میں دیکھی گئی ہے جس میں ایک اہلکار کو عمر رسیدہ حاجن کو اپنی بانہوں میں اٹھائے فریضہ حج ادا کرنے میں مدد کرتے دکھایا گیا ہے۔یو ٹیوب پر پوسٹ کی گئی اس فوٹیج میں سیکیورٹی اہلکاروں کی طرف سے حجاج کی مدد کے مختلف مظاہر دکھائے گئے ہیں۔ سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی اس ویڈیو کو غیر معمولی پذیرائی ملی ہے اور سماجی کارکنوں نے سعودی پولیس اہلکار کے اس اقدام کی دل کھول کر داد دی ہے۔


Share: